افغانستان ، عراق میں مسلمانوں کی لاشیں بچھانے والا جیمز میٹس (پاگل کتا) ٹرمپ کا پسندیدہ شخص

واشنگٹن(ہاٹ لائن) افغانستان،عراق میں مسلمانوں کی لاشیں بچھانے والے جنرل جیمز میٹس”پاگل کتے“ کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ شخص بن گئے،وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کے خواہشمند ہیں۔ سی این این کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے ملاقاتوں پر ملاقاتیں کررہے ہیں وہ وزیر دفاع کیلئے ایسے نام کو لے آئے ہیں اور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جو سابق جنرل ہیں اور پالیسی سازی میں انتہا پسندانہ سوچ کے حامل شخص ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق میرین جنرل جیمز میٹس کیلئے پسندیدگی کا اظہار کردیا ہے۔