ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور بیٹہ وائٹ ہاﺅس سے باہر رہیں گے

نیویارک(ہاٹ لائن) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اور بیٹے بیرن ٹرمپ وائٹ ہاﺅس کے مکین ہونے کے باوجود وائٹ ہاﺅس سے باہر رہیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اوربیٹے بیرن ٹرمپ وائٹ ہاﺅس کے مکین ہونے کے باوجود وائٹ ہاﺅس سے باہر رہیں گے،میلانیا اور ان کا 10سال کا بیٹا بیرن ٹرمپ ٹاور میں رہیں گے،بیرن فورتھ گریڈ مکمل ہونے تک نیویارک کے سکول میں پڑھیں گے ۔