بھارت کا کنٹرول لائن پراپنے13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

نئی دہلی(ہاٹ لائن) بھارت نے بالاخرکنٹرول لائن پرپاک فوج کی کارروائی میں اپنے 13فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف کرلیا۔ہفتہ کوبھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے دوران7پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں ہمارے 13فوجی مارے گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد جس میں انھوں نے کہاکہ بھارت جانتاہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اوروہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے۔ (ن ی )