جاﺅ 500 کا نوٹ استعمال کرو ، بھارت نے اجازت دیدی

نئی دہلی (ہاٹ لائن)بھارتی حکومت نے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو بیج کی خریداری اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کیلئے 500 روپے کے انڈین نوٹوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ دو ہفتے قبل حکومت نے ملک میں کالے دھن کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے 500 اور ایک ہزار انڈین روپے کے نوٹوں کا استعمال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے انڈیا کے یہ دونوں شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی حکومتی پالیسی کے حوالے سے ریزور بینک آف انڈیا نے کہاکہ چھوٹے تاجر ہر ہفتے اوور ڈرافٹ اور کیش کریڈٹ اکاونٹ سے 50000 ہزار روپے کی نقد رقم نکلوا سکتے ہیں ،اس سے قبل یہ سہولت صرف کرنٹ اکاﺅنٹ کے حامل تاجروں کو حاصل تھی۔بھارت کے سینٹرل بینک نے جاری بیان میں کہا کہ مذکورہ سہولت پرسنل اوور ڈرافٹ اکاونٹ پر حاصل نہیں ہوگی اس کے علاوہ وزیر تجارت کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام کسانوں کو بیج کی خریداری کیلئے 500 روپے کے نوٹوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔