earthquake-logo

جاپان: 7.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ٹوکیو(ہاٹ لائن )جاپان میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ۔جاپان کی حکومت کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز فوکو شیما کے ساحل کا قریبی علاقہ ہے ۔تفصیلات کےمطابق جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح چھ بجے جاپان کے مشرقی ساحل پر7.4اعشاریہ شدت سے زلزلہ آیاجس کے بعد جاپانی حکومت نے سونامی کی وراننگ جاری کر دی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا کہ سمندر میں تین میٹر اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔