افغان صوبے ارزگان میں فورسز سے جھڑپ میں 10 طالبان جاںبحق

طالبان نے جمعہ کے روز چیک پوسٹ پر حملہ کیا:

کابل: افغان صوبے ارزگان میں طالبان نے چیک پوسٹ حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 طالبان جاںبحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ ارزگان میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر جمعہ کے روز حملہ کیا جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ طالبان کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری تھا جس میں 10 طالبان مارے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔