2018 کا استقبال: نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سال نو کا جشن


دنیا بھر کی طرح امریکا کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لاکھوں افراد نے 12 بجتے ہی جشن منا کر سال نو کا استقبال کیا۔

آکلینڈ، سڈنی، دبئی ، پاکستان، یورپی اور خلیجی ممالک کے بعد سال نو کا جشن امریکا میں بھی منایا جارہا ہے۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لاکھوں افراد جمع ہوئے جہاں گھڑی پر 12 بجتے ہی آسمان پر رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا اور لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شدید ٹھنڈ کے باوجود لاکھوں افراد ٹائمز اسکوائر کے گرد آتشبازی کا شاندار مظاہرہ دیکھتے رہے جب کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائمز اسکوائر پر 10 لاکھ افراد موجود ہیں۔