murderer

فلپائنی خادمہ نے اپنی مالک سعودی خاتون کو تیز دھار آلےکے وار سے موت کی نیند سلا دیا

مکہ (ہاٹ لائن ) گھر میں کام کرنے والی فلپائنی خادمہ نے اپنی سعودی خاتون کفیل کو تیز آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا. تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون کفیل کو قتل کرنے کے بعدگھریلو خادمہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور مسجد الحرام میں روپوش ہو گئی تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے فلپائنی خادمہ کو حرم مکی کے اندر عورتوں کی نماز پڑھنے والی جگہ سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔