paris-security-forces

دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام،7 مشتبہ افراد زیر حراست

پیرس(ہاٹ لائن) غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق فرانس میں سیکیورٹی حکام نے ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کازینووا نے پیرس میں صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار شدگان میں مراکش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کی عمریں 29 اور 37 برس کے درمیان ہیں۔پیرس کی مقامی میڈیا کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں تاحال جاری ہیں گزشتہ روز ان کاروائیوں کے دوران ہی اِن مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔