school-bus-accident-in-america

امریکا:اسکول بس حادثے کا شکار،6 بچے ہلاک، 23 زخمی

واشنگٹن (ہاٹ لائن) امریکی ریاست ٹینیسی میں اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی۔طلباء کی بس قلابازیاں کھاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی۔حادثے میں چھ بچے ہلاک اور تئیس زخمی ہوگئے۔ ریاست ٹینیسی کےعلاقے چٹانوگا میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پینتیس طالب علم سوار تھے۔ پانچ سے دس سال عمر کے تمام بچے پرائمری کلاسوں کے طالبعلم بتائے گئے ہیں۔ حادثے کے مقام سے تمام زخمیوں کوفوری طورپرقریبی اسپتال پہنچادیاگیا۔ ڈاکٹروں نے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔