dismissed-civil-servants-in-tukey

ترکی: مزید 15 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا

ترکی(ہاٹ لائن) ترکی میں حکام نے جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت مزید 15 ہزار سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔حکام نے سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کے علاوہ ملک میں کام کرنے والے مزید 9 میڈیا اداروں، 18 خیراتی اداروں اور دیگر پانچ سو اداروں کو بند کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق منگل کو دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے شک میں برطرف کیے جانے والے ملازمین میں سے مسلح افوا کے 1988 اہلکار، 7586 پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین شامل ہیں۔