کیلی فورنیامیں آگ نے تباہی مچادی

سان فرانسکو (ہاٹ لائن) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو کے ری سائیکلنگ پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دورتک دکھائی دے رہے تھے۔امریکی میڈیا کےمطابق ری سائیکلنگ پلانٹ میں لگنے والی آگ چند لمحوں میں وسیع رقبے پر پھیل گئی اور آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہونے لگے۔ اس دوران کئی گاڑیاں خاکسترہوگئیں۔
کیلی فورنیا انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے عملے کی جانب سے ری سائیکلنگ پلانٹ میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششیں کی گئیں اور فوری طورپر70 فائرفائٹرز کو اس مقام پر بھیجاگیا۔علاقے میں دھویں کے بادل دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ آگ لگنے سے لاکھوں ڈالرمالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔