بھارت کا ایٹمی ہتھیار لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ

اوڑیسہ(ہاٹ لائن) جنگی جنون کی خواہش کو لے کر بھارت نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کے مسلسل دو کامیاب تجربات کیے ہیں جس کی رینج 350 کلومیٹر ہے اور یہ 500 سے 1000 کلوگرام وزنی نیوکلیائی ہتھیار لے جاسکتا ہے۔ ا±ڑیسہ میں واقع انٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) کے لانچ کمپلیکس تھری میں ایک موبائل لانچر سے پرتھوی میزائل فائر کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق میزائل ملکی سطح پر تیار کیا گیا ہے، پرتھوی ٹو کا پہلا تجربہ اس سال مئی میں کیا گیا تھا ، اب اسے مائع ایندھن کا حامل بنایا گیا ہے جس میں دو انجن نصب کیے گئے ہیںاس کے انرشیائی نظام کو بہتر بنایا گیا تاکہ یہ تیزی سے حرکت کرتے ہوئے اپنے ہدف کو تباہ کرسکے۔