پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دیئے جانے کا مطالبہ

نیو یارک (ہاٹ لائن) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دیے جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس ہوا جس میں سیکریٹری اقوام متحدہ بانکی مون نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کوپاکستان کی اہمیت سے گاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے۔