پی آئی اے کیلئے سعودی حکومت کی جانب سےاعزاز

ریاض (ہاٹ لائن) سعودی حکام کی جانب سے حج آپریشن کے دوران اعلیٰ کارکردگی پر پی آئی اے کو سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ کی انتظامیہ نے پی آئی اے کی حج آپریشن کے دوران کارکردگی کو سراہا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج آپریشن کے دوران حجا ج کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر پی آئی اے کو سعودی اتھارٹی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ حج آپریشن سے منسلک پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کی ایک ٹیم کی صورت میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔قبل از حج آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد جبکہ بعد از حج آپریشن کے دوران 98 فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ 51 ہزار سے زائد حجاج کو خدمات فراہم کرنے کے بعد نومبر کے پہلے ہفتہ سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن کےلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔