donald trump

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ایک بڑی کا میابی ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ہاٹ لائن) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کی حمایت کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا میرا داماد جیرڈ کشنر دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔ ادھر ٹرمپ کی ترجمان کیلانے کنوے کا کہنا ہے کہ وہ ہلیری کی ای میلز کی تحقیقات پر زور نہیں دیں گے۔