japan_south_korea

جنوبی کوریااورجاپان فوجی خفیہ اطلاعات کا اشتراک کریں گے

جاپان (ہاٹ لائن) جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کے لئے ایک فوجی خفیہ معاہدے پر آج دستخط کئے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ حکومت نے کچھ سیاسی جماعتوں اور عوام کی مخالفت کے باوجود اس معاہدے پر دستخط کئے۔اطلاعات کا اشتراک کرنے پر 2012 ء میں ہی ددونوں ممالک کے درمیان فوجی خفیہ معاہدے پر دستخط ہونے تھے لیکن گھریلو مخالفت کی وجہ سے جنوبی کوریا نے اس معاہدے کو ٹال دیا تھا۔