floods

برطانیہ میں سیلاب،رہائشی علاقے زیرآب

لندن (ہاٹ لائن) برطانیہ میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیارکرلی۔ طوفانی بارشوں سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔ وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا میں بھی سمندری طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی۔برطانیہ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال درپیش ہے۔مانچسٹر کے ساحلی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔اسی میل فی گھنٹہ کی ہواؤں سےسمندری لہریں بلند ہوئیں توبندرگاہوں سےبحری جہازوں کوواپس بلالیاگیا۔رہائشی علاقوں میں سڑکوں پرکئی فٹ پانی جمع ہونےسے شہری مشکلات سےدوچارہوگئے۔محکمہ موسیات نےمزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔