ٹرمپ نے بھارتی نژاد خاتون کو اقوام متحدہ میں امریکا کا سفیر نامزد کر دیا

واشنگٹن (ہاٹ لائن) امریکی میڈیا کے مطابق ٹر مپ کو امریکا کا سفیر مقرر کرنے کیلئے بھی بھارتی نژاد خاتون ہی نظر آئی، انہوں نے ریاست جنوبی کیرولینا کی بھارتی نژاد گورنر نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکا کا سفیر نامزد رکر دیا ہے ۔ٹرمپ نے نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر بننے کی پیش کش کی تھی۔حیرانگی کی بات یہ ہے کہ نکی ہیلے نے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں مہاجرین اور نسل پرستی کے بیانات کے حوالے سے اڑھے ہاتھوں لیا تھا ۔ 40سالہ نکی ہیلی کا اصلی نام نمرتا رندھاوا ہے اوروہ ایک بھارتی نژاد امریکی خاتون ہیں جن کے آباو¿ اجداد کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر سے ہے جبکہ ان کے خاندان کا تعلق سکھ برادری سے ہے اور انہیں کم عمر گورنر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔