china-plate-form

چین: زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنے سے 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بیجنگ(ہات لائن)چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے جیانگ ژی کے شہر فینگ چینگ میں کولنگ پاور پلانٹ کے قریب تعمیر پلیٹ فارم مرمتی کام کے دوران گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق پلیٹ فارم گرنے کے وقت 65 مزدور کام کر رہے تھے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق متعدد افراد تاحال پلیٹ فارم کے ملبے تلے دبے ہوئے جنہیں نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پلیٹ فام گرنے کی وجوہات جاننے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔