daish

موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی

بغداد(ہاٹ لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج اور ملیشیا کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور حکومتی فوج نے موصل کے زیادہ تر مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی حامی ملیشیا نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی منقطع کر دی ہے جس کے بعد داعش کے جنگجو مکمل طور پر عراقی فورسز کے گھیرے میں آ گئے ہیں لیکن جنگجوؤں کی جانب سے بھی شدید مزاحمت جاری ہے۔