trump

حکومت کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی جاری رکھوں گا: ڈونلد ٹرمپ

واشنگٹن (ہاٹ لائن) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاستدانوں کی کڑی تنقید کے باوجود اقتدار میں آنے کے بعد کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا آپشن مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی جاری رکھوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ” ضروری نہیں ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے کاروبار سے رابطہ منقطع کر لوں، میں اپنی کاروباری ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ملک کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتا ہوں“۔ سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکراﺅ نہیں ہوگا۔