داعش نے موصل میں 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا

بغداد (ہاٹ لائن) بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق داعش نے عراق افواج کے حملوں سے بچنے کے لئے ڈھال کے طور پر اغوا کئے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو کر کے قتل کردیا۔ سی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لئے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا تاہم سی این این نے ذرائع کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔