american-passengers

امریکا:شہریوں کے لئے سفری ایڈوائزری جاری

واشنگٹن (ہات لائن) یورپ میں رہائش پزیر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ دہشت گردی کا خطرہ لا حق ہو سکتا ہے.تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے “یورپ کے سفر پر انتباہ” کے عنوان کے تحت جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یورپ بھر میں خاص کر کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے دوران دہشت گرد حملوں کا خطرہ پایا جاتا ہے۔اعلامیے میں امریکی شہریوں کو خاص طور پر میلوں، سرگرمیوں، کھلے بازاروں، ریستورانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی گئی ہے.