mexico

اجتماعی قبر کی کھدائی، 32 لاشیں اور 9 سر برآمد

شمالی امریکہ (ہاٹ لائن ) شمالی امریکہ کے شہر میکسیکو میں پولیس نے اجتماعی قبر کی کھدائی کی اور قبر سے 32افراد کی لاشیں اور 9سر برآمد ہوئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک قبر سے 32 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کر لیں ، قبر سے 9کٹے ہوئے سر بھی ملے ہیں جن کے دھڑ موجود نہیں تھے ۔سیکیورٹی ترجمان کے مطابق ملنے والی لاشوں میں 31مرد اور 1خاتون شامل ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں.