ٹرمپ کی بیٹی کی بھی باپ سے نفرت ‘ اپنا بزنس الگ کرلیا

واشنگٹن (ہاٹ لائن) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکنٹس والد سے الگ کر لئے۔ایوانکا کثرت کے ساتھ اپنے والد نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آرہی تھیں جس کے بعد تنقید ان پر بڑھ گئی تھی۔علیحدگی کا یہ بیان ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ظاہر ہوا جس میں ایوانکا کی ٹیم نے کہا کہ اب یہ صرف ذاتی استعمال کے لئے ہو گا۔