اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ

کراچی (ہاٹ لائن )اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 107روپے 85پیسے ہو گئی ۔
تفصیل کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 107روپے 30پیسے جبکہ اس کی قیمت فروخت 107روپے 85پیسے ہو گئی ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی ردو بدل نہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 40پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 60پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔