ambulance-helicopter

ایران:ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5افراد جاں

تہران(ہاٹ لائن)ایران پیٹرلیم کمپنی کا زخمیوں کو لے جانے والے ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق ایران میں زخمیوں کو لے جانے والا ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایرانی صوبے مزادران کے ترجمان سید خالد سجادی نے ایرانی میڈیا کو بتایا ہے کہ ایران پٹرولیم کمپنی کا ایمبولینس ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کے لیے گیا تھا اور مریضوں کی منتقلی کے بعد واپس آتے ہوئے نا معلوم وجوہات کی بناء پر بحیرہ خزر میں گر کر مکمل تباہ ہو گیا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تا ہم اس حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ حادثے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔