philphines

فلپائن:سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، 19 شدت پسند ہلاک

فلپائن(ہاٹ لائن)فلپائن میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 19 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ لیناوڈل سیور میں ہوئیں جھڑپوں میں 19 عسکریت پسند ہلاک جبکہ فوجیوں سمیت متعدد زخمی ہوئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔