بھارت:خالصتان لیبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو گرفتار کر لیا گیا

نئی دہلی (ہاٹ لائن) پٹیالہ جیل سے فرار ہونے والے خالصتان لیبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو گرفتار کر لیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پٹیالہ جیل توڑ کر فرار ہونے والے ہرمندر سنگھ منٹو کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔انہیں دہلی پولیس نے آج گرفتار کر کے دوبارہ جیل منتقل کر دیا ۔ ہرمند سنگھ منٹو کو گزشتہ روز مسلح افراد نے جیل سے رہا کرایا تھا۔