ہندواڑہ میں بھارتی فوج کی کشیدگی ،کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ ہونے لگی

مظفرآباد(ہاٹ لائن) قابض فوج نے ہنڈوارہ کا محاصرہ کرکے نفری بڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ ہوگئی ہے سری نگر کےعلاقے ہنڈوارہ میں کشیدگی بڑھ گئی۔ بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے نفری بڑھا دی، علاقے میں بھارتی فوج اورحریت پسندوں کی جھڑپیں ایک بار پھر نہتے کشمیریوں پرگولیاں برسادی گئیں۔ جنت نظیر وادی میں برہان وانی کی شہادت کے چار ماہ بعد بھی زندگی معمول پر نہ آسکی، معصوم کشمیری خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہوگئے ۔ اس کے باوجود آزادی کے متوالے اپنے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹے جبکہ حریت رہنماؤں نے بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال میں یکم دسبمر تک توسیع کردی۔