ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن کے لئے ایک اور پیغام!!

(ہاٹ لائن) مریکہ کے صدارتی انتخاب میں اب صرف دو ہفتوں کا وقت ہی رہ گیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ٹیم نے یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ رپبلکن امیدوار ہلیری کلنٹن سے پیچھے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر کلیانے کونوے نے کہا ہے کہ ‘ہم پیچھے ہیں، ہلیری کلنٹن کو بعض معاملات میں سبقت حاصل ہے، تاہم ہم ہمت ہارنے والے نہیں۔ ہمیں یہ علم ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں۔’
جمعے کو ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ ہار بھی سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ ‘جیت، ہار یا برابری’ کچھ بھی ہو وہ خود سے خوش ہیں۔
تازہ انتخابی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلیری کلنٹن ملکی سطح پر اور کئی اہم ریاستوں میں بہت آگے ہیں۔
ان کی انتخابی مہم نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ ‘امریکی تاریخ کا سب سے بڑا انتخاب’ ہو گا۔
ان کی انتخابی مہم کے منیجر روبی موک نے فوکس نیوز کو بتایا: ‘اس بار پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ افراد ووٹ ڈالنے آئیں گے۔’
رپبلکن کا گڑھ کہلائی جانے والی ریاستوں اوٹاہ اور ایریزونا میں ہونے والے سروے سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ کئی برسوں میں پہلی بار یہاں سے کسی ڈیموکریٹ کی حمایت ہوگی۔