قومی سلامتی اجلاس خبر لیک کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال سیال نے یکم نومبر تک تھانہ گلبر گ اور ایف اے رپورٹ طلب کرلی
تفصیلات کے مطابق آج سیشن عدالت میں قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک کرنیوالوں کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی پیروی کرنے والے وکیل اظہرصدیق نے کہا کے قومی سلامتی کے آن کیمرہ اجلاس کی خبر منصوبہ بندی کے تحت لیک کی گئی ہے اور یہ خبر لیک کروا کر دنیا بھر میں پاک فوج کو بدنام کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو درخواستیں دی مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ ملکی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست کی نقل اور عدالتی حکم نامہ کی مصدقہ کاپیاں درج ذیل ہیں. . .
66e0b808-6d80-4e4e-a3a1-48a4ef3615bf
91ac48b0-bbc6-4a5e-a9b5-da31c6dd9ab7
9ac95fef-c721-4b3b-a2cd-f7a6896dc205
6ca34041-bec2-4d38-a0f7-93c9d6b056ba
806de0de-439b-4921-aa68-58000d76b3f1
8fae2d56-d4f5-4074-aa3f-5f8259f6c95e