اثاثوں کی چھان بین، الیکشن کمیشن کاونگ2 سال گزرنے کے بعد بھی غیرفعال۔

اسلام آباد (ہاٹ لائن) منتخب اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے بنایا گیا الیکشن کمیشن کا پولیٹیکل فنانس ونگ قیام کے 2 سال بعد بھی فعال نہیں ہو سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2014ءمیں منتخب اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ونگ قائم کیا گیا تھا لیکن اس کیلئے نہ تو قانون سازی ہو سکی ہے اور نہ ہی اسے فعال کیا جا سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ 19 کے افسر کو ونگ کی سربراہی صرف تین ماہ کیلئے دی گئی تھی اور 1174 اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے صرف ایک افسر مقرر کیا گیا۔