کراچی میں بدامنی کے پیچھے پیپلز پارٹی کے با اثر افراد ہیں، خواجہ اظہار الحسن

کراچی(ہاٹ لائن) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ شہر میں بدامنی اور موجودہ صورت حال کے پیچھے پیپلز پارٹی کے بااثر افراد کا ہاتھ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں 2 لاکھ سے زائد نوکریاں بانٹی گئیں لیکن شہری علاقوں کو محروم رکھا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریاں پیچی گئیں، نوکریوں کے معاملے پر وائٹ پیپز لا رہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پالیسی معتصبانہ ہے جب کہ شہر میں موجودہ بد امنی کی صورت حال کے پیچھے بھی پیپلز پارٹی کے با اثر افراد کا ہاتھ ہے۔