عمران خان اپنی حرکتوں سے پی ٹی آئی کو ڈبو دیں گے،مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان (ہاٹ لائن ) سینیر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے کہ عمران خان کو کچھ پتا نہیں ہوتا، عمران خان اپنی حرکتوں سے پی ٹی آئی کو ڈبو دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ توڑنے کے بعد کیا گارنٹی ہے کہ 3ماہ میں الیکشن ہونگے؟۔
ملتان میں میڈیا سے گفت گو میں سینیر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کئی عرصے بعد ایکشن میں نظر آئے، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی سازش کر رہا ہے، بھارت راستہ لینے کیلئے سازشیں کر رہا ہے، بھارت کا کام پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتا۔
گفت گو میں پی ٹی آئی کو نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی میں فیصلے نہیں کیے جاتے، پی ٹی آئی کے فیصلے کہی اور ہی ہوتے ہیں، پارٹی چیئرمین تک کو اس کا علم نہیں ہوتا، عمران خان کو ایک گھنٹے پہلے پتا نہیں ہوتا کہ کیا فیصلہ کرنا ہے، عمران خان کی جو حرکتیں ہیں، وہ پارٹی کو نقصان پہنچائیں گی۔
اسلام آباد ھرنے پر سینیر سیاست دان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ توڑنے کے بعد کیا گارنٹی ہے3 کہ ماہ میں الیکشن ہونگے، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے، پاناما معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے، اداروں پر چڑھائی نہیں کرنی چاہیے، میں یہ باتیں اس لیے نہیں کہہ رہا کہ میں وزیراعظم کا دفاع کر رہا ہوں، مجھے نواز شریف کی پروا نہیں بلکہ ملک کی پرواہ ہے۔