بھارت کی پھر فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

سیالکوٹ (ہاٹ لائن) بزدل بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیالکوٹ کے ہڑپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فوجیوں نے سیالکوٹ کے ہڑپال سیکٹر میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے آٹھ بج کر 45منٹ پر ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی،، تاہم چوکی پاکستانی فوجیوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی بھارت نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے دو مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے چھپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد شہید، جب کہ سات شہری زخمی ہوئے۔