چین گھر میں دھماکہ ،7 ہلاک ، 90 زخمی

بیجنگ (ہاٹ لائن) چین کے شمال مغربی علاقے میں گھر میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صوبہ شانزی میں ایک گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کردیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، واقعے میں اسپتال سمیت کئی دوسری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر گودام کیا گیا آتش گیر مادے کے باعث دھماکا ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی چین کے تیانجن شہر میں کئی دھماکوں کے نتیجے میں 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔