پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کے رہنماﺅں کی ملاقات آج متوقع

لاہور( ہاٹ لائن)قیادت کے درمیان رابطے کے بعد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماﺅں کے درمیان آج ( منگل ) کے روز ملاقات متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین جبکہ عوامی تحریک کی طرف سے خرم نوازگنڈا پور اوررحیق عباسی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔