nawaz-sharif_afp123

نواز حکومت کے خلاف فیصلہ کن راﺅنڈ شروع….

تحریک انصاف کا فیصلہ کن احتجاج ، قادری ، عمران میں معاملات طے
اسلام آباد بند کرنے کی تیاریاں مکمل
کوئٹہ میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ
بارڈر پر بھارتی فائرنگ شروع ، امریکہ کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات
کیا ان تمام واقعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے
انکشافات سے بھرپور تجزیاتی رپورٹ
پی ٹی آئی کے اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے دھرنے کو حیران کن حد تک سیاسی اور مذہبی قوتوں کی حمایت نے حکمران پارٹی کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ عمران خان کے دھرنے کی (ق) لیگ کی طرف سے غیر مشروط حمایت کے بعد جماعت الدعوة ، لال مسجد اسلام آباد ، جماعت اہلسنت کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی بھرپور حمایت کر دی ہے۔
pti-pat
دوسری طرف عمران خان سمیت متعدد سیاسی اور غیر سیاسی رہنماﺅں کے دعوے سچ ثابت ہو رہے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ جب بھی حکومت پر دباﺅ بڑھتا ہے تو بھارت بارڈر پر فائرنگ شروع کر دیتا ہے۔ ایک بار پھر یہ تھیوری درست ثابت ہو رہی ہے۔ جب سیاسی قوتیں اسلام آباد پر چڑھائی کر رہی ہیں عین اس وقت میں کوئٹہ میں دہشت گردی کا یہ واقعہ رونما ہو گیا ہے۔
a22
بھارت بارڈر پر فائرنگ کر رہا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ واقفان حال کا دعویٰ ہے کہ ان تمام واقعات اور معاملات کا براہ راست اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کے مجوزہ دھرنے سے تعلق ہے۔
pakistan-firing
اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ملکی سلامتی کے اداروں نے سر جوڑ لئے ہیں اور اپنے اپنے نیٹ ورک میں ہائی الرٹ صورتحال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملکی سلامتی کے اداروں نے ایک بار پھر عہد کیا ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔