پاک فوج کو سلام،کوئٹہ پر دشمن کا وار ناکام،دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے….دشمن بے نقاب

کوئٹہ (ہاٹ لائن) کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو رات گئے پاک فوج کے جرا¿ت مند اور بہادر کمانڈوز نے انجام سے دو چار کر دیا ہے اور یرغمالی اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 45 کے لگ بھگ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 12 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے کمانڈوز نے انتہائی مہارت اور جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جبکہ دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اڑا لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کوئٹہ حملہ میں بھارت کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔