تمام مصروفیات ترک کر کے نواز شریف کوئٹہ کے لئے روانہ، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (ہاٹ لائن )کوئٹہ میں ہونے والےدہشت گرد حملے کے باعث وزیراعظم نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں اور وہ کچھ دیر بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہو نگے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات منسوخ کردی ہیں اور وہ کچھ دیر بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہو نگے جہاںان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں انہیں حملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں بلوچستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔