وزیراعظم کے آنسوؤں کی اصل وجہ؟ آخر کیا؟

لاہور(ہاٹ لائن) سابق وزیر قانون میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن خطاب کے دوران نواز شریف کے آنسو پانامہ لیکس کی وجہ سے نکلے۔ عوام اب جلد وزراء کی چیخیں بھی سنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس سے کوئی بھاگ نہیں سکتااور نہ ہی وہ کسی کو بھاگنے دیں گے۔ بابر اعوان نے ۲ نومبر کو عمران خان کے اسلا م آباد بند کرنے کے اعلان کی حمایت کی۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آنا ہر شہری کا حق ہے اور کوئی انکو اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے بچنے کا ایک طریقہ ہے کہ نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ لے لیں۔