پی ٹی آئی اہم رہنماﺅں کی گرفتاریاں کب ہوں گی؟ فہرست جاری

لاہور (ہاٹ لائن) حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور اہم رہنماﺅں کی گرفتاری کیلئے فہرست جاری کر دی ہے جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ آج شروع کیا جائے گا۔ لاہور میں پی ٹی آئی اسلام آباد دھرنا کو ناکام بنانے کیلئے وفاق و پنجاب کی بیورو کریسی و عہدیداروں کا مشترکہ اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پن جاب میں 1473سرگرم رہنماء، عہدیداروں اور ورکرز کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں۔ مرتب کی جانیوالی فہرستوں میں 124 خواتین بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں حکومت کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کو کسی صورت بند نہ ہونے دیا جائے۔ ذرائع کا ممزید کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس تک فیصلہ ملتوی کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریاں کب ہوں گی۔ کیسے ہوں گی کی جائیں گی بھی یا نہیں جبکہ تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر سکیورٹی انتظامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ حکومت کی طرف سے دھرنے کو ناکام بنانے کی حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار روزانہ کی بنیاد پر پولیس اور انتظامیہ کے افسروں سے بریفنگ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر ثاقب قدمی کے لیکچرز اور لڑائی کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ اتنی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں کہ کم سے کم لوگ اسلام آباد پہنچ پائیں۔ تحریک انصاف سے دھرنے کی اجازت کیلئے تحریری درخواست لی جائے گی۔