nawaz-sharif

وزیراعظم کو اب جانا ہی پڑے گا، تصدیق ہو گئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے وزیراعظم نواز شریف کی سنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی تصدیق کردی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کے جانے سے متعلق حمتی فیصلہ ہوگیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس دو نومبر کو کرغیزستان میں ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔