مستونگ میں فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

مستونگ (ہاٹ لائن) ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ضلع مستونگ کے مرکزی بازار کے قریب قائم بس اڈے پر گھات لگائے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا، جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایس پی مستونگ کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی وحیدر الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام مقتولین پیدل گھروں کی طرف جا رہے تھے۔