حکومتی وفد نےخورشید شاہ کے گھر پرکس سے ملاقات کی ؟

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) حکومتی وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے سید خورشید شاہ کے گھر پر ملاقات کی ہے جس میں پی ٹی آئی کے 2 نومبر کے دھرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق اور سینیٹرحاصل بزنجو نے پی پی کے وفد میں شامل خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور اعتزاز احسن سے خورشید شاہ کے گھر پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاناما لیکس اورپی ٹی آئی دھرنے پرغور کیا گیا جبکہ اپوزیشن کے ٹی او آر اوردیگر اہم ملکی اور سیاسی امور پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی اراکین کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے 16 اکتوبر کی ریلی میں 4 نکات حکومت کے سامنے رکھے تھے ،یہی ہمارا روڈ میپ ہے جس کے ذریعے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔