پارکوں ‘ پلے لینڈز کے تمام خطرناک جھولے بند (یو اے ٹی کے میکینکل ڈیپارٹمنٹ سے این او سی لازمی قرار )

لاہور (ہاٹ لائن) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام پارکوں اور پلے لینڈز میں لگے گول اور آسمانی جھولے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ مالکان کو جھولے چلانے سے قبل این او سیحاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام گول اور آسمانی جھولوں کو کام کرنے سے روک دیا جائے اور یو ای ٹی کے شعبہ میکینکل سے ان جھولوں کو این او سی حاصل کرنے کا پابند کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ جھولے چلنے سے انسانی جانوں کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ‘ محکمہ بلدیات نے تمام ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو یہ حکم نامہ ارسال کر دیا ہے۔