ریما کل اپنی 45 ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور (ہاٹ لائن) اداکارہ ریما کل اپنی 45 ویں سالگرہ منائیں گی۔ ریما 27 اکتوبر 1971 ءکو پیدا ہوئیں اور ہدایتکار جاوید فاضل مرحوم کی پہلی فلم ”بلندی“ سے ادکار شان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ فلم ”بلندی“ کی زبردست کامیابی نے ریما کیلئے فلم انڈسٹری کے دروازے کھول دیئے اور وہ ہر پروڈیوسر کی منظور نظر بن گئیں۔ ریما نے اپنی خوبصورت اداکاری اور شاندار رقص کے ذریعے دو دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا جس کے بعد انہوں نے امریکا میں مقیم ڈاکٹر شہاب سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا اور اب وہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں۔ ریما ان دنوں امریکا میں ہیں اور کل اپنی سالگرہ منائیں گی۔