جاوید صادق نے چیئر مین پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کر دئیے

لاہور(ہاٹ لائن) چینی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید صادق نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی معلومات اور میرے بارے میں جو کہا گیا غلط ہے۔ الزامات سے دکھ ہوا، مجھ پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ میں چینی کمپنی کا شیئر ہولڈر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ پرویز الہیٰ اور اسلام آباد ائیر پورٹ کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے ادوار میں ملا۔ جاوید صادق نے بتایا کہ میں چین سے سرمایہ کاری لے کر آیا ہوں۔ اس وقت 2 منصوبے سی پیک سے منسلک ہیں۔ عمران خان کو الزامات لگانے سے پہلے مجھ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے ہیں اور اب تک جاوید صادق نے چار کنٹریکٹس میں 26 ارب کا کمیشن لیا ہے۔